تلور کے شکار کیلئے ابوظبی کے شہزادوں کی تھرپارکر آمد


ابوظبی کے شہزادے تلور کے شکار کے لیے وادی مہران کے صحرائی علاقے تھرپارکر پہنچ گئے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کنزرویٹر میرپور خاص میر اعجاز ٹالپر کا کہنا تھا کہ ان شہزادوں کو وفاقی حکومت کی جانب سے شکار کی اجازت دی گئی ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ شکار کے لیے آنے والے وفد میں 6 ابوظبی کے شہزادے اور 3 پاکستانی شامل ہیں۔