وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں موٹر وے سروس ایریاز کی چیکنگ، حشرات کی موجودگی، ناقص انتظامات پر مختلف سروس ایریاز میں 5 ریسٹورنٹس سیل، 5 کو جرمانے

لاہور – وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں موٹر وے سروس ایریازپرمختلف فوڈ پوائنٹس Food Pointsکی چیکنگ کی گئی۔ فوڈ سیفٹی Food Safetyٹیموں نے حشرات کی بہتات،غیر معیاری آئل کے استعمال اور ناقص انتظامات پر5فوڈ پوائنٹس کو سر بمہر جبکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر5کو ہی جرمانے عائد کیے۔ تفصیلات کے مطابق DG Punjab Food Authorityڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سر براہی میں موٹر وے سروس ایریاز پر فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سکھیکی ریسٹ ایریا میں چکن بروسٹ اور پام ان ریسٹورنٹ کو ناقص گوشت کی موجودگی، زنگ آلود فریزرز کے استعمال پر سیل کر دیا۔اسی طرح سیال موڑ پر معروف فاسٹ فوڈ فرائی چکس اور سلور سپون ریسٹورنٹ کوغیر معیاری تیل کے استعمال اور بد بودار ماحول کی بناء پر سربمہر کیا گیا۔




فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سیرینیٹی نامی ریسٹورنٹ کو چوہوں کی موجودگی، غیر معیاری سٹوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کیا ۔ مزید برآں سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے پر معروف فاسٹ فوڈ چین کے ایف سی کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 5 فوڈ پوائنٹس کو جرمانے جبکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 3 کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ چھٹی کے روز موٹر وے پر عموماََ زیادہ مسافروں کی وجہ سے ریسٹورنٹ کوالٹی پر سمجھوتہ کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر موٹر وے سروس ایریا کی ہفتہ وار چیکنگ کی جا رہی ہے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ مسافروں کو محفوط خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے تمام ہائی وے، موٹر وے اور اسٹیشن چیک کیے جا رہے ہیں۔ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق مسافروں کو محفوظ کھانے کی فراہمی کے لیے مزید مضبوط پلاننگ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں