وزڈن کی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں دو پاکستانی بیٹسمین شامل

وزڈن کی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں دو پاکستانی بیٹسمین بھی شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی شان مسعود اور بابر اعظم وزڈن کی ٹیسٹ ٹیم آف 2020 میں شامل ہوگئے، شان مسعود نے اس سال چھ میچز میں 46.55 کی اوسط سے 419 رنز بنائے۔

دوسری جانب بابر اعظم نے سال2020 میں تین سنچریوں کی مدد سے چھ میچز میں چھ سو رنز بنائے۔

شان مسعود اور بابر اعظم کے علاوہ ڈوم سیبلی، کین ویلیم سن، مارنوس لبوشین، بین اسٹوکس، کوئنٹن ڈی کوک بھی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں۔

کائل جیمی سن، اسٹورٹ براڈ، ٹم ساؤتھی اور نیتھن لائن بھی وزڈن کی ٹیسٹ ٹیم 2020 میں شامل ہیں