دورہ ویسٹ انڈیز کے شیڈول پر بات چیت کا سلسلہ شروع

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کے شیڈول پر بات چیت کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے درمیان سیریز کے شیڈول پر بات چیت کی جارہی ہے
پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئندہ برس انگلینڈ کے بعد ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنا ہے۔

ایف ٹی پی میں شامل دورے کے دوران 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے ، پاکستان نے انگلینڈ میں آخری ٹی ٹونٹی میچ 20جولائی کو کھیلنا ہے۔
پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز اگست میں کھیلی جائے گی ، ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے آئندہ سال دسمبر میں پاکستان کا جوابی دورہ کرنا ہے۔