کم خر چ بڑی سرمایہ کاری الفا ایڈورٹائز نگ کمپنی نے کا میابی کے جھنڈے گاڑ دیے


سیف الرحمن خان نیازی چیف ایگزیکٹیو الفاایڈورٹائزنگ کمپنی
———————————————————————

کمپنی اب تک تقریباً سات سو ملین اشیا ایڈورٹائزنگ سے فروخت اور تین ملین صارف کو خدمات فراہم کر چکی، چیف ایگزیکٹیو سیف الرحمان خان نیازی۔
لاہور (بز نس رپورٹر)کم خر چ بڑی سر ما یہ کاری پاکستان میں ڈیجیٹیل مارکیٹینگ شعبے میں الفاایڈورٹائزنگ پر ائیویٹ لمیٹڈ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑدئیے۔ کمپنی کی طر ف سے پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں بہترین سروس فرا ہم کرنے کی سہولت مو جو دہے۔کمپنی ایڈورٹائزنگ کے لیے فیس بک،ٹوئیٹر،انسٹا گرام اور یو ٹیو ب کا استعمال کر تی ہے۔ کمپنی نہ صر ف پاکستان بلکہ دیگر ممالک میں بھی مختلف اداروں اور کمپنیوں کو ایڈورٹائزنگ کی سہولت فراہم کر ررہی ہے۔
اس کے علاوہ کمپنی کا سود سے پاک سر مایہ کاری کر نے کا عزم ہے۔ کمپنی کے چیف ایگز یکٹیو کے مطابق موجودہ دور میں ایڈورٹائزنگ کےلیے سو شل میڈیا ہی سب سےموزوں تصور کیا جا تا ہے۔
دنیا بھر میں تمام کمپنیاں ادارے حتیٰ کہ حکو متی ادارے بھی پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا سے ہٹ کر ڈیجیٹل ایڈ ورٹائزنگ کا سہار ا لینے پر مجبور ہیں۔ چیف ایگز یکٹیو نے بتایا الفا کمپنی اب تک سات سو ملین اشیا ایڈورٹائزنگ سے فر وخت کر چکی ہے اور تین ملین صارف کو خدمات فراہم کر چکی ہے۔