لوٹ مار کی داستان ۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔۔ ۔ ۔وارد کمپنی کا یہی طریقہ واردات ہے ?


دوپہر کو تین بجے میرے اکاونٹ میں 36 روپے تھے ۔۔۔۔۔۔ایک گھنٹے کے بعد میسج آیا کہ آپ کے اکاؤنٹ میں 15 روپے سے کم پیسے ہیں ۔۔۔۔۔۔چھ بجے شام کو جب میں نے ایک فون کرنے کے لئے نمبر ڈائل کیا تو انہوں نے کہا آپ کے اکاؤنٹ میں پیسے ختم ہوگئے ہیں ۔۔۔۔۔۔تین بجے سے چھ بجے تک میں نے ایک کال بھی نہیں کی ۔۔۔۔۔۔۔وارد کمپنی کا یہی طریقہ واردات ہے کہ تیزی سے بغیر فون کیے پیسے کاٹتے رہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔میں نے کئی بار کمپنی کو لاہور فون کرکے کہا کہ اگر آپ نے کوئی پیکیج لگا رکھا ہے تو اس کو ختم کر دیں اور انہوں نے کہا کہ ہم نے ختم کر دیا ہے ۔۔۔۔۔لیکن نماز الرٹ کا ایک پیکیج برقرار ہے ۔۔۔۔ نماز الرٹ کے یہ پیسے کاٹتے ہیں ۔۔۔میں نے ان سے کہا کہ آپ کو شرم آنی چاہیے کہ آپ نماز کے نام پر بھی بے ایمانی سے پیسہ کما رہے ہیں اور بار بار کہنے کے باوجود ختم نہیں کر رہے تھے اب سوال یہ ہے کہ نماز کے نام پر کیا یہ 36 روپے یومیہ کاٹ رہے ہیں

شہزاد چغتائی