شاداب خان کی فٹنس بہتر ہونے لگی

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کی فٹنس بہتر ہونے لگی، آج بولنگ پریکٹس بھی کی ۔

ٹیم ذرائع کے مطابق شاداب خان کی ٹانگ میں کھچاؤ کم ہوا ہے اور اب معمولی درد ہے جو مزید ایک دو روز میں مکمل ختم ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ شاداب خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بابر اعظم کی جگہ پاکستان ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے
بابر اعظم گزشتہ روز انگوٹھے میں فریکچر کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔