بزم تاجیہ امجدیہ کے زیراہتمام مفت طبّی کیمپ کے افتتاح کی شاندار تقریب کا انعقاد

تبلیغ دین کے ساتھ انسانیت کی خدمت عظیم کارنامہ ہے، سابق رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم ، کرنل (ر) نوری
سیّد وجاہت علی شاہ تاجی کی انسانی حقوق کیلئے خدمات قابل تعریف ہیں، کرنل کاشف، ایس ایس پی سینٹرل اعجاز احمد، ریحان ہاشمی و دیگر کا خطاب
کراچی ( ) بزمِ تاجیہ امجدیہ کے زیر اہتمام خانقاہ تاجیہ امجدیہ (لیاقت آباد، کراچی) میں مفت آنتوں اور پیٹ کے امراض کے کیمپ کا شاندار افتتاح نامور مذہبی، سیاسی سماجی و عسکری شخصیات کے دست مبارک سے ہوا۔اس موقع پر سابق رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تبلیغ دین کے ساتھ انسانیت کی خدمت کرنا عظیم کارنامہ ہے، یہ توفیق بھی اللہ کسی کسی کو دیتاہے۔ خانقاہ تاجیہ امجدیہ بغیرکسی چندے یا نذرانے کے نہ صرف دین اسلام کی تبلیغ کا کام سرانجام دے رہی ہے بلکہ دکھی انسانیت کی خدمت کو بھی اپنا شیوہ بنایا ہوا ہے۔ کرنل (ر) نوری نے کہا کہ سیّد وجاہت علی شاہ تاجی کی انسانی حقوق کےلئے خدمات قابل تعریف ہیں۔ میں خود حضرت بابا سیّد محمد تاج الدین تاج الاولیاء کا معتقد ہوں ان کے کئی واقعات و کرامات ازبر ہیں۔ گدی نشین خانقاہ تاجیہ امجدیہ و سربراہ بزم تاجیہ امجدیہ و صدر التاج نیوز(پہلا صوفی ویب چینل) نے کہا کہ اس کیمپ میں پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر آصف قریشی ہر مہینے کے پہلے اتوار کو مستحقین کا مفت علاج کریں گے۔ اس سے پہلے بھی خانقاہ تاجیہ امجدیہ میں چائلڈ اسپیشلسٹ، آرتھوپیڈکس، شوگر، ہیپاٹائٹس کے کیمپ میں ہر ہفتے لگتے رہے ہیں۔ لاک ڈائون کے باعث اس سلسلے میں تعطل آگیا تھا مگر اب نرمی ہونے پر یہ سلسلہ دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔ اس افتتاحی تقریب میں سجادہ نشین خانقاہ تاجیہ امجدیہ ظفریہ حاجی سیّد شجاعت علی شاہ تاجی، گدی نشین قاضی سیّد میر وجاہت علی تاجی، پروفیسرآف سرجری، سرجن، ڈاکٹر محمد آصف قریشی صاحب، سابق رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم، کرنل نوری، کرنل کاشف (ایم آئی)،پروفیسر ڈاکٹر ناصر الدین خان پرو وائس چانسلر، سابق اسکواڈرن لیڈر منصور صاحب، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل اعجاز احمد، سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین سینٹرل ریحان ہاشمی، ایس ایم ای بزنس سلوشن کے چیئرمین ولی اللہ خان، پیپلز پارٹی کے اظہار خان، نائب صدر منہاج القرآن سندھ و نائب چیئرمین پاک یو کے چیمبر خواجہ عامر، راشد فریدی، ڈاکٹر سلیم مقدم، جنرل فزیشن ڈاکٹر آصف، صوفی ذیشان ذہینی تاجی، علامہ صوفی خالد، مفتی محمد بلال معروف قادری تاجی، ایس او ٹریفک صدیق، چیئرمین کراچی ہاکی فیڈریشن گلفراز خان، خلیفہ ندیم تاجی (اسسٹنٹ نائب صدر نیشنل بینک)، ذیشان یٰسین تاجی (کالم نگار نوائے وقت کراچی، انفارمیشن سیکرٹری بزم تاجیہ امجدیہ)، بزم تاجیہ امجدیہ سندھ کے انچارج خلیفہ وقاص تاجی، انچارج ساؤتھ ڈویژن کراچی عبدالستار دولت، انچارج خواتین بلدیہ ٹاؤن عشرت تاج، سیّد سمیت علی تاجی، سیّد رامش علی تاجی، سیّد شاہ میر علی تاجی، سیّد شاہ زیب علی تاجی، سیّد عاصل علی تاجی، جنید تاجی، ابان تاجی، شایان علی تاجی، حاکم علی تاجی، مبین علی تاجی، پرویز تاجی، امان تاجی، امیر بخش تاجی، ندیم بکک تاجی، اعظم تاجی، وقار تاجی، علی رضا تاجی، معین جاوید تاجی و دیگر خادمین و معتقدین شامل تھے۔
جاری کردہ:
مرکزی سیکریٹری نشر و اشاعت