فضل الرحمان کا لانگ مارچ کا اعلان

فضل الرحمان کا لانگ مارچ کا اعلان

مینار پاکستان لاہور میں پی ڈیم اے کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پہنچ کر حکومت کو چلنے نہیں دیں گے،ان کے استعفے ساتھ لے کر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو روکیں نہیں، انارکی کی طرف جانے سے پہلے حالات سنبھال لینے چاہیں۔ دھاندلی کے ذریعے مسلط جعلی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے۔

Jeeveypakistan.com

فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں ناجائزحکومت مسلط ہے، ناجائز حکومت کیلئے دھاندلی کی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا جاتا ہے تو قومی یکجہتی برقرار نہیں رہ سکتی، زخم گہرے ہوتے جا رہے ہیں،احساسات میں غصے،ناراضی کاعنصر بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک کے ہر شعبہ ہائے زندگی کے لوگ پریشان ہیں۔ اگر ہم نے ان لوگوں کو مطمئن کرنا ہے تو انقلاب برپا کرنا ہو گا۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ پاکستان کا اسٹیٹ بینک بیان دے رہا ملکی تاریخ میں پہلے بار بجٹ زیرو سے نیچے چلا گیا، معیشت کی ابتری غریب بے روزگار نوجوان کو سبز باغ دکھائے اس کے مستقبل کو تاریک کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں سے تیس ہزار سے زائد ملازمین فارغ کر دئیے، حکومت نااہل و ناجائز ہے تو اسے برقرار رکھنے کیلئے جنات نے نہیں قوم نے کردار ادا کرنا ہے

Courtesy hum news