خاتون نے برفیلی سڑک کس طرح پار کی؟، ویڈیو دیکھیے

یوکرائن میں میں ایک خاتون کو برفیلی سڑک پار کرنا مشکل ہوگیا، اس کوشش میں کئی بار گر پڑی، خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

جی ہاں ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوکرائن کی ایک سڑک پر ڈھیر ساری برف پڑی ہوئی نظر آرہی ہے اور لوگ اسے پار کرنے کی کوشش کررہے ہیں، کچھ لوگ تو پھسل کر پار کررہے ہیں جبکہ کچھ اسے پار کرتے ہوئے گر بھی پڑے ہیں۔

ایسی ہی ایک خاتون کو سڑک پار کرنے میں اس وقت مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اسے پار کرنے کی کوشش میں بار بار پھسلتی ہوئی نظر آئی۔

خاتون اسے پار کرنے کی مسلسل کوشش کرتی ہوئی نظر آئیں مگر ہر دفعہ انہیں مسلسل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

وہ خاتون جب بھی سڑک پار کرتی تھیں تو بے چاری منہ کے بل گر پڑتی تھیں اور انہیں پھر پیچھے کی طرف پلٹنا پڑتا تھا، ان کی اس کوشش پر ایک صاحب نے مدد کرنے کی پیشکش بھی کی مگر وہ پھر بھی ناکام نظر آئیں۔

بڑی مشکل کے بعد بلآخر خاتون سڑک پار کرنے میں کامیاب ہو ہی گئیں۔