مولانا فضل الرحمان جلسے میں اہم اعلان کریں گے، مریم نواز

مریم نواز نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جلسے میں اہم اعلان کریں گے۔عوام ملک کی خاطر باہر نکلیں۔

مریم نواز نے کہا پی ڈی ایم کی کال پر عوام نہیں بلکہ عوام کی کال پر پی ڈی ایم نکلی ہے۔ حکومت جانے والی ہے۔

اسٹیج کیلئے کنٹینر مینار پاکستان پہنچا دیئے گئے ہیں۔ ساوَنڈ سسٹم اور کرسیاں بھی پہنچا دی گئی ہیں۔ لاہور کی انتظامیہ نے جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ پی ڈی ایم جماعتوں کے کارکن بھی جھنڈے تھامے جلسہ گاہ میں موجود ہیں۔

قائدین کیلئے80 فٹ لمبا اور بیس فٹ چوڑا اسٹیج تیارکیا گیا ہے۔ پنڈال میں کارکنان کے لیے بڑی تعداد میں کرسیاں جبکہ لائیٹس اور جنریٹر بھی لگا دیئےگئے ہیں۔

پیپلزپارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو کیلئے بم پروف کنٹینر تیار کیا ہے۔ پنڈال کی سیکیورٹی کی ذمہ داری جمیعت علمائے اسلام کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے ذمے ہے

Courtesy Hum news