ڈیپوٹیشن پر آئے اساتذہ کو واپس بھیجنے پر کوئی پابندی نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ،حکم امتناع ختم


اسلام آباد ہائیکورٹ نے صوبوں سے ڈیپوٹیشن پر وفاق میں آنیوالے اساتذہ کی واپسی روکنے سے متعلق دائر کی گئی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اگر وفاقی نظامت تعلیمات اساتذہ کو واپس انکے اصل محکموں میں بھجوا رہی ہے تو یہ عدالت اس میں مداخلت نہیں کرسکتی ہے ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی تھی ،عدالت نے قرار دیاہے کہ 15سال کی ڈیپوٹیشن کے بعد بھی دوبارہ اصل محکموں میں بھیجنے میں کوئی پابندی نہیں ہے ، کیونکہ وفاقی نظامت تعلیمات میں ڈیپوٹیشن پر آنے والے اساتذہ یہاں پر ضم نہیں ہوئے ہیں،صوبوں سے ڈیپوٹیشن پر آنیوالے اساتذہ کی نشستیں انکے اصل محکموں میں موجود ہیں، عدالت نے درخواست کو خارج کرنے کیساتھ ساتھ اساتذہ کو اصل محکموں کو واپس بھیجنے پر جاری حکم امتناع بھی ختم کردیا ہے
———–https://jang.com.pk/news/857540?_ga=2.70816976.1119918414.1607831778-1559904853.1607831778