شیر لانے والےلیگی کارکن کو بھاری جرمانہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن ) کے ایک کارکن کو دو روز قبل عوامی رابطہ مہم کے سلسلےمیں منعقدہ ریلی کے دوران شیر لےکر آنا مہنگا پڑ گیا ۔ نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق محکمہ تحفظ حیوانیات نے وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت شہری کوگرفتار کر لیا گیا۔ جس کےبعد امداد حیدر سمیت پانچ افراد کو 80ہزار روپے جرمانہ دینے
کے بعد رہا کیا گیا۔ جبکہ شیر بھی اس کی تحویل سے لے لیا گیا ہے اور عارضی طور پر اسے لاہور کے چڑیا گھر میں منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دوروز قبل مریم نواز کی قیادت میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میںلاہور کے مختلف علاقوں میں ریلی نکالی گئی تھی جس کے دوران کارکن شیر لے آیا تھا۔