ایک اور بھارتی اداکارہ نے مبینہ خود کشی کر لی

بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ آریا بینرجی اپنے بیڈ روم میں مردہ حالت میں پائی گئیں

ایک اور بھارتی اداکارہ نے مبینہ خود کشی کر لی، بھارتی فلموں میں اداکاری کی جوہر دکھانے والی بنگالی اداکارہ آریا بینرجی اپنے بیڈ روم میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کی جانب سے خود کشی کیے جانے کے رجحان میں خطرناک اضافہ ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اور بھارتی اداکارہ نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی ہے۔


بھارت کی مشہور بنگالی اداکارہ آریا بینرجی نے کلکتہ میں رہائش کے دوران مبینہ خود کشی کی۔ پولیس کے مطابق 33 سالہ اداکارہ کلکتہ کی رہائش گاہ پر اپنے بیڈ روم میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ اداکارہ کی جانب سے رابطہ کیے جانے پر کوئی جواب نہیں دیا جا رہا تھا، جبکہ گھر کا دروازہ بھی نہ کھولا گیا۔
اس صورتحال میں پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دروزا توڑا اور فلیٹ میں داخل ہوئی تو اداکارہ وہاں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ جبکہ واضح رہے کہ آریا بینرجی فلموں میں کام کرنے کے علاوہ ماڈلنگ کی دنیا سے بھی وابستہ تھیں