محکمہ سروسز کی تمام زیر التوا فائلیں نمٹانے والے ڈاکٹر سید سیف الرحمن کو گورنر سندھ کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کر دیا گیا


محکمہ سروسز کی تمام زیر التوا فائلیں نمٹانے والے ڈاکٹر سید سیف الرحمن کو گورنر سندھ کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کر دیا گیا۔پی آئی اے ایس گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ 20 کے تجربہ کار افسر ڈاکٹر سید سیف الرحمن کو خاقان مرتضی کے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی بننے کے بعد گورنر ہاؤس میں خالی ہونے والی پرنسپل سیکرٹری کی اہم پوزیشن پر تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن 12 دسمبر کو چیف سیکریٹری کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے


۔ڈاکٹر سیف الرحمن نے بطور سیکریٹری سروسز انتہائی لگن محنت اور ذہانت سے اپنے فرائض انجام دیئے اور طویل عرصے سے زیر التوا فائلوں اور سمریوں کو نتیجہ خیز مقام تک پہنچایا اور نہایت برق رفتاری سے اپنے فرائض انجام دیئے محکمہ سروسز کی تاریخ میں سب سے جلدی آنے اور برق رفتاری سے اپنے فرائض انجام دینے کے حوالے سے انہوں نے نئی تاریخ رقم کی پورا عملہ اور سرکاری افسران اور ملازمین اس بات کی تائید کرتے ہیں


کہ انہوں نے محکمہ سروسز کی ورکنگ کو نیا اسٹائل دیا اور نہایت عمدہ مثال قائم کر گئے ۔ماضی میں بھی ڈاکٹر سید سیف الرحمن سندھ اور بلوچستان سمیت مختلف سرکاری عہدوں پر نہایت خوش اسلوبی سے اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں اور نہایت اچھی شہرت اور ساکھ کے حامل ہیں ان کی قابلیت اور ذہانت کے سبھی معترف ہیں ۔سرکاری حلقوں میں گورنر ہاؤس میں ان کی نئی ذمہ داریوں کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے ۔