مرد بحران لئیق احمد ایک مرتبہ پھر ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات

حکومت سندھ نے سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 20 کے تجربہ کار افسر ایک احمد کو ایک مرتبہ پھر ایڈمنسٹریٹر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن تعینات کر دیا ہے وہ ماضی میں بھی اس اہم عہدے پر فرائض انجام دے چکے ہیں ان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن چیف سیکریٹری سندھ کی منظوری کے بعد جاری کر دیا گیا اس سے قبل وہ بطور سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سندھ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے لئیق احمد کا شمار انتہائی محنتی قابل اور کامیاب سرکاری افسران میں ہوتا ہے انہیں حکومت نے سندھ میں مردبحران کی حیثیت حاصل ہو چکی ہے جس شعبے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے جہاں چیلنجوں کی بھرمار ہوتی ہے وہاں انہیں بھیجا جاتا ہے اور وہ اپنے اوپر کیا جانے والے اعتماد پر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر کے اپنے انتخاب کو درست ثابت کرتے آئے ہیں وہ ماضی میں محکمہ خوراک محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محکمہ امور نوجوان اور کھیل اور محکمہ اقلیتی امور سمیت مختلف اہم عہدوں پر کامیابی سے فرائض انجام دے چکے ہیں ایک مرتبہ پھر مشکل حالات میں صوبائی حکومت نے انہیں ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے کے لئے منتخب کیا ہے جو ان پر بھرپور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے