ان کا گھر جانا ٹہر چکا،

سندھ حکومت کے ترجمان اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو شاید وزیراعظم نے خود کو بچانے کے لئے وزیر داخلہ بنایا ہے لیکن سلیکٹیڈ وزیراعظم جان لیں عوام نے انہیں گھر بھیجنے کا تہیہ کرلیا ہے ان کا گھر جانا ٹہر چکا، کتنے بھی کنٹینر رکھ لیں لاہور کا جلسہ ہوکر رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز کلفٹن میں نیبرہوڈ پارک کے افتتاح کے موقع پر خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد سوڈھر، میونسپل کمشنر جنوبی اختر شیخ، رہنما پیپلزپارٹی خلیل حوت ،نجمی عالم، کرم اللہ وقاصی سمیت دیگر شریک ہوئے۔نیبر ہوڈ پارک کلفٹن کی ازسرِ نو تزئین و آرائش سندھ حکومت نے نجی این جی او کے اشتراک سے مکمل کی ہے، نیبرہوڈ پارک میں چہل قدمی سمیت مختلف کھیلوں کے لئے جگہ بھی مختص کی گئی ہے ،پارک میں خوبصورت اور رنگ برنگی بنچز، شیڈز بھی لگائے گئے ہیں تاکہ شہری یہاں آکر لطف اندوز ہوسکیں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ یہاں کی سوسائٹی نے ملکر منصوبہ تیار کرکے اسے عملی جامہ پہنایا ہے یہ جگہ ماضی میں تباہی کا شکار تھی آج پارک واک اور باسکٹ بال کا مرکز بنا ہے اسٹیٹ اور پبلک تعاون سے اور منصوبوں کو جاری اور آگے لے جایاجائے گا پچھلے دنوں کلفٹن کا پرانا ستر سالہ پارک گرین اسپیس بن چکا ہے 109 پارکس ڈیوک کئیے ہیں اسے نقصان پہنچانے والوں کو روکنے میں عوام ساتھ دیں یہاں کی عوام کے لئے ایک اور منصوبہ سیوریج کا بھی تعمیر کررہے ہیں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سیوریج کا اگلے تیس روز میں آغاز کردیا جائے گا، بلاول ہاوس کے قریب بلاک 2 ایک کچرے کی کنڈی کو بھی گرین بیلٹ میں تبدیل کیا گیا ہے اب وہاں بچے کھیلتے دیکھتا ہوں بلاک 4 میں بھی روڈ کچھ دن میں مکمل ہوجائے گا جنوبی ضلع میں پیپلز اسکوائر تعمیر کیا ہے جہاں تباہی تھی اب وہاں 3 سو گاڑیاں اور بائیکس کی پارکنگ ہوتی ہے اور پبلک اسپیس بنایا گیا ہے جو خوبصورت اسٹیٹ آف دی آرٹ ہے ،برنس روڈ اور حقانی چوک کو اربن اسپیس میں تبدیل کررہے ہیں وہاں بھی لوگ استفادہ کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے بھی کراچی کے لیے بہترین منصوبہ ہے جس سے ٹریفک کے مسائل حل ہونگے ،ابراہیم حیدری روڈ پر ایک مقبوضہ زمین حاصل کرکے پبلک اسپیس بنایا گیا جس کا جلد افتتاح ہوگا۔ لوگ حکومت کا ساتھ دیں ہم مزید بہتر کام کریں گے ،اس کے بعد بوٹ بیسن کو فوڈ اسٹریٹ اور شون سرکل ایریا کو پراپر ثقافتی طرز پر تعمیر کیا جائے گا، سندھ حکومت مسائل کو سمجھتے ہوئے کام کرنے کی کوشش کررہی ہے کراچی کے لوگ سندھ حکومت کا ہاتھ تھامیں تاکہ بہتری اور فائدہ ہوسکے، بنڈل اور بڈو جزائر پر تعمیر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ نہ صرف سندھ حکومت بلکہ سندھ اسمبلی نے بھی قرارداد پاس کی جزائر میں میڈیا پرتعمیرات کی خبریں چلی کابینہ نے ہمیں ٹاسک دیا میں اور سید ناصرحسین شاہ نے وہاں جاکر جائزہ لیا وہاں کوئی تعمیراتی کام نہیں ہورہاہے سوائے ایک ہیلی پیڈ اورچیک پوسٹ کے کوئی تعمیرات نہیں ہورہی ہیں ۔مینگروز کی کٹائی کے متعلق خبریں تھیں مزید سخت اقدامات کے لئے احکامات جاری کئے جاچکے ہیں ایک اور سوال پر بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہوسکتاہے وزیراعظم نے اپنے آپ کوبچانے کے لئے شیخ رشید کووزیرداخلہ بنایا ہو یہ اپوزیشن جماعتوں اور عوام کو ملتان میں نہیں روک سکے لاہورمیں کیاروک پائیں گےحکومت کنٹینرزدینے کی بات کرتی تھی اب ان کی پریشانی کاعالم دیکھنے کے لائق ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی میں امن قائم کیا ہے اب کچرابھی صاف کرکے دکھائیں گے مہنگائی کی وجہ وفاقی حکومت کی پالیسیاں ہیں کمشنرکراچی چاہے بھی تو کنٹرول نہیں کرسکتا حفیظ شیخ سلیکٹیڈ تھے سلیکٹیڈ رہیں گے ہم چلے بھی جائیں لیکن اسکے باوجود یہ سندھ سے منتخب نہیں ہوپائیں گےگورنرہاﺅس کاسیاسی استعمال غلط ہے گورنرسندھ اس گھرکے تقدس کاخیال رکھیں۔
ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 884۔۔۔ایم آئی زیڈ