رنجیت سنگھ شاہی قلعہ میں کیوں، نوجوان نے مجسمے کا بازو توڑ دیا

لاہور میں ایک نوجوان نے شاہی قلعہ میں نصب سکھ سلطنت کے بانی مہا راجا رنجیت سنگھ کے مجسمے کا بازو توڑ دیا، پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم احسان الہٰی کا تعلق ہربنس پورہ لاہور سے ہے، شاہی قلعہ کے سیکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ احسان الہٰی اچانک جنگلاپھلانگ کر شاہی قلعہ میں نصب پنجاب کے پہلے سکھ حکمران مہا راجا رنجیت سنگھ کے مجسمے کے پاس پہنچااور یہ کہتے ہوئے اس پر حملہ کر دیا کہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ شاہی قلعہ میں کیوں نصب ہے۔

اس موقع پر ملزم نےمجسمےکا بازو توڑ دیا، سیکیورٹی گارڈز نے ملزم کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے شاہی قلعہ کے سیکیورٹی سپروائزر امیتاز کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے

https://jang.com.pk/news/857343