فوجی جوانوں کو قیادت کیخلاف بھڑکانے کا الزام، سوشل میڈیا ایکٹویسٹ احمد وقاص گورایہ کیخلاف مقدمہ درج


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ٹویٹر پر فوج کے جوانوں کو اپنی اعلیٰ قیادت کیخلاف بھڑکانےکے الزام میں سوشل میڈیا ایکٹویسٹ احمد وقاص گورایہ کیخلاف زیر دفعہ131ت پ مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر سیل کر دی گئی ہے ،تھا نہ کورال اسلام آباد میں کورال کے رہائشی امتیاز خان نے رپورٹ درج کرائی کہ اس نے سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ میں موجود احمد وقاص گورایہ کا آرٹیکل پڑھا جس میں لکھاری نے فوج کے جوانوں کو اپنے افسروں کے احکامات نہ ماننے اور ڈٹ جانے کا پرچار کیا ہے ،لکھاری نے اپنے ٹو یٹر کے ذریعے فوج میں بدگمانی پیدا کر کے اسکی تنظیم و اتحاد کو نقصان پہچانے کی سازش کی ہے ،لہٰذا اس کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانون کے مطابق سزا دی جا ئے ،پولیس اس سلسلے میں معلومات دینے سے گریزاں رہی۔

https://jang.com.pk/news/857134?_ga=2.246972352.5198345.1607745749-465200446.1607745749