ہائیکورٹ،نیب زدہ افسران کی تعیناتی کیخلاف سندھ حکومت سے جواب طلب

سندھ ہائی کورٹ نے کرپشن تسلیم کرکے نیب سے پلی بارگین کرنے والے افسران کی عہدوں پر بحالی کے خلاف ایم کیوایم کے ایم پی اے کنور نوید جمیل کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے حکومت سندھ سے جواب طلب کرلیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب زدہ افسران کی تعیناتی غیر قانونی ہے پانچ سو سے زائد نیب زدہ افسران کو اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے افسران نے کرپشن تسلیم کرکے سیکشن 25 کے تحت نیب سے پلی بارگین کی سپریم کورٹ نے بھی ایسے افسران کو دوبارہ سرکاری عہدوں پر تعینات نہ کرنے کا حکم دیا تھا لہذا عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ تمام نیب زدہ افسران کو عہدوں سے ہٹایا جائے۔