تعلیمی اداروں میں ہفتے میں ایک دن اسکاٶٹنگ کے لئے مخصوص

سندھ بوائے اسکاٶٹس ایسوسی ایشن SBSA کا اجلاس صوبائی اسکاٶٹ کمشنر و چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیرِصدارت منعقد ہوا۔ سید ممتازعلی شاہ نے کہا کہ تمام بوائے اسکاٶٹ ایسوسی ایسوسی ایشن کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ایمرجنسی ریسپانس اینڈ ریسکیو سینٹرز کا قیام یقینی بنایاجائے،
ایمر جنسی ریسپانس اینڈ ریسکیو سینٹرز کی خود مانیٹرنگ اور تمام ضلعی مراکز کا دورہ کروں گا۔ سندھ کے تمام تعلیمی اداروں میں اسکاٶٹنگ لازمی قرار دی جائے۔ ہفتے میں ایک دن ہر تعلیمی ادارے میں اسکاٶٹنگ کے لئے مخصوص کیا جائیگا۔ ماحولیاتی بہتری کے لئے شجر کاری مہم کوفروغ دیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈویژنل اسکاٶٹ آرگنائزرز کی تقرری اوربجٹ کی منظوری دی گئی. سیکرٹری SBSA سید اختر میر نے عہدیداروں کے فرائض کی بابت آگہی فراہم کی۔ محکمہ ٕ تعلیم کے سیکرٹری ودیگر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

[supsystic-gallery id=62]

اپنا تبصرہ بھیجیں