1982 کے فٹبال ورلڈ کپ میں اٹلی کے ہیرو انتقال کر گئے

اٹلی کو 1982 کا فٹبال ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے کھلاڑی پاؤلو روسی 64 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
پاؤلو روسی اسپین میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں بہترین کھلاڑی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے اور انہوں نے اپنی ٹیم کو جتوا کر ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول اسکور کرنے کے علاوہ بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

طویل عرصے سے بیماری میں مبتلا پاؤلو روسی کی موت کا اعلان جمعرات کے روز کیا گیا۔

پاؤلو روسی نے اٹلی کی جانب سے کھیلتے ہوئے 48 میچوں میں 20 گول اسکور کیے جبکہ ویسینزا، پیروگیا، جووینٹس، میلان اور ویرونا کی جانب سے کھیلتے ہوئے انہوں نے 100 گول اسکور کیے۔

1982 کے فٹبال ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی پر پاؤلو روسی کو بیلن ڈی اور کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔