بشریٰ انصاری 1977 میں کیسی دِکھتی تھیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے مداحوں کے ساتھ 4 دہائی قبل کی تصویر شیئر کردی۔
سوشل میڈیا پر بشریٰ نے سال 1977 کی ایک تصویر شیئر کی، جو دراصل ان کے پہلے ڈرامے ’رشتے اور راستے‘ کے ایک منظر سے لی گئی ہے
مئی 1956 میں پیدا ہونے والی بشریٰ کی عمر اس وقت 21 برس کی تھی۔

اس سے قبل عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والی شوٹنگز دوبارہ شروع ہونے پر پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اظہارِ مسرت کیا ہے
واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کررہی ہیں۔

بشریٰ انصاری کی بیش بہا خدمات پر رواں سال یوم آزادی کے موقع پر انہیں حکومتِ پاکستان نے ستارہ امتیاز کیلئے نامزد بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ 64 سالہ اداکارہ بشریٰ انصاری نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم ہوئی، ان کی دو بیٹیاں ناریمن انصاری اور میرا انصاری ہیں۔