سندھ ہائیکورٹ احکامات چھپانے پر CEO فیصل کنٹونمنٹ کو شوکاز نوٹس جاری

کراچی (امداد سومرو) مبینہ طور پر ہائی کورٹ کے احکامات چھپانے پر سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیصل کنٹونمنٹ کراچی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کو انہیں (جج) فرائض کی انجام دہی سے روکنے اور فیصل چھاؤنی کے احاطے میں واقع اپنے دفتر میں نظربند کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ جج کی جانب سے فیصل کنٹونمنٹ کے سی ای او خاور کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شوکاز نوٹس کا جواب دیں اور عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہوںکہ ان کے خلاف فوجداری کارروائی کیوں نہیں کی جانی چاہئے۔ دی نیوز کو دستیاب سول جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ شاہراہ فیصل ایسٹ رانا سیف اللہ حسن کی جانب سے فیصل کنٹونمنٹ کے سی ای او رانا خاور کو جاری کردہ سرکاری شوکاز کی نقل کے مطابق 4 دسمبر 2020 کوعدالتی کارروائی کے دوران رانا خاور اور ان کے دفتر نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے دیا گیا آرڈر جان بوجھ کر چھپایا جس میں فیصل کنٹونمنٹ کے سی ای او کو کنزروینسی ٹیکس کے دعوے کے حوالے سے ملینیئم مال، گلستان جوہر کے دکان

مالکان کے خلاف کسی بھی قسم کی سخت کارروائی کرنے سے روکا گیا تھا۔ خط کے مطابق خاور اور فیصل کنٹونمنٹ کی قانون برانچ کے عملے مختیار اور رانا ناظم نے بد نیتی سے جوڈیشل مجسٹریٹ اور سول جج شاہراہ فیصل کی عدالت میں جھوٹا دعویٰ کیا کہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے کنزروینسی ٹیکس کے دعوے کے لئے کوئی روک تھام کا حکم نہیں تھا جس نے جج کیلئے ملینیئم مال کے دکان مالکان کے خلاف قرقی وارنٹس جاری کرنا لازمی کردیا

https://jang.com.pk/news/856190?_ga=2.48256166.1095785245.1607562708-1836500055.1607562708