واٹربورڈ سیدناصرحسین شاہ کی خصوصی ہدایات پرشہر اور مضافات میں فراہمی آب کی لائنوں کے رساؤ اور ان سے رسنے والے پانی کے ضیاع کوروکنے کیلئے خصوصی مہم چلارہا ہے


کراچی ( ) واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسداللہ خان نے کہا ہے کہ واٹربورڈ وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سیدناصرحسین شاہ کی خصوصی ہدایات پرشہر اور مضافات میں فراہمی آب کی لائنوں کے رساؤ اور ان سے رسنے والے پانی کے ضیاع کوروکنے کیلئے خصوصی مہم چلارہا ہے،اس دوران واٹربورڈ کی فراہمی آب کی بلک اور تقسیم آب کی مختلف لائنوں میں پیداہونے والے شگاف پرجبکہ لائنوں کے بوسیدہ حصوں کو تبدیل کیا جارہا ہے،واٹربورڈ دستیاب پانی کی شہریوں کومنصفانہ فراہمی کیلئے وقتاً فوقتاً مختلف اقدامات کرتارہتا ہے،جہد مسلسل کے بعد فراہمی آب کی لائنوں میں رساؤ کی شکایات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے،یہ بات انہوں نے شہر کو پانی فراہم کرنے والی 54 انچ قطر کی لائن کی جاری مرمت اور بوسیدہ حصوں کی تبدیلی کے کام کے اچانک معائنہ کے دوران کہی،

ایم ڈی واٹربورڈوائرلیس گیٹ اسٹیل ٹاؤن،پپری اوردیگر مقامات پر گئے اور وہاں موجود سپرنٹنڈنگ انجینئرواٹرٹرنک مین ڈویژن ٹو محمدریاض،ایگزیکٹیوانجینئرمحمد ایوب خان ودیگر افسران اور انجینئرز سے جاری کام سے متعلق معلومات حاصل کیں،ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ پپری ریزروائر سے متصل 54انچ قطر کی پانی کی لائن میں پیدا ہونیو الے رساؤ کی مرمت ناگزیر ہوچکی تھی، اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے و زیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سیدناصرحسین شاہ نے نہ صرف فوری طور پر لائن کی مرمت کی ہدایت دیں بلکہ شہر کے دیگر مقامات پر رساؤ کا شکا ر مختلف قطر کی پانی کی لائنوں کی مرمت کیلئے خصوصی مہم چلانے کے احکامات بھی دیئے ہیں، ان کی روشنی میں واٹربورڈ نے پانی کا ضیاع روکنے کیلئے باقاعدہ مہم کا آغا ز کردیا ہے،انہوں نے وہاں موجودافسران کو ہدایت کی کہ54انچ قطر کی لائن کی جاری مرمت مقررہ مدت سے قبل مکمل کرنے کی کوشش کی جائے، مزید بھاری مشینری او رافرادی قوت کے ذریعے کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے،مذکورہ لائن کی مرمت کی غرض سے شہر کے بعض علاقوں میں کیئے جانے والے پانی کی 72گھنٹے کے کلوژر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان علاقوں میں دیگرلائنوں کا رساؤ بھی بندکردیا جائے، علاوہ ازیں دیگرایسے اہم امور بھی نمٹادئے جائیں جوپانی کی فراہمی میں تعطل کے خدشہ کے باعث عرصہ سے سرانجام نہیں دیئے جاپارہے تھے،علاوہ ازیں ایم ڈی واٹربورڈ نے واٹربورڈ کے افسران وانجینئرز کوپابند کیا ہے کہ وہ وزیربلدیات کی ہدایات پر پانی کاضیاع روکنے کیلئے شروع کی گئی مہم کے دوران اپنے متعلقہ علاقوں میں پانی کی لائنوں کے رساؤ بند کیئے جانے کی تفصیلی رپورٹ ایم ڈی سیکریٹریٹ میں جمع کرائیں۔

کراچی ( ) ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے چیئرمین العصر گروپ اور مقدمہ میڈیا گروپ کے چیف ایڈیٹر امان اللہ میمن سے ان کے بھائی عارف میمن،روزنامہ جہان پاکستان کے سینئر فوٹو گرافر جاوید اقبال سے ان کی والدہ،کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق صدر اور بی ایم جی گروپ کے سربراہ سراج قاسم تیلی،سینئر صحافی عبدالقدوس فائق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے، سوگوارخاندانوں کے نام تعزیتی پیغام میں ایم ڈی واٹربورڈ نے دعاکی کہ پروردگار مرحومین کی مغفرت کرے،ان کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور تمام سوگواران کوصبر جمیل دے،آمین

ہینڈ آؤٹ نمبر20-12/kwsb/pro/08/10
رضوان حیدر
انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر،
کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ