نئے وزیراعظم کیلئے 3 نام پیش


اب ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف مل کر 10 سال حکومت کریں گے، تجویز یہی ہے کہ بلاول بھٹو، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان باری باری وزیراعظم بنیں: نبیل گبول

نواز شریف نے نئے وزیراعظم کیلئے 3 نام پیش کر دیے،۔ تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی اور رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔ نبیل گبول کا دعویٰ ہے کہ اب ن لیگ، پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان آپس میں نہیں لڑیں گے۔ تینوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب مل کر حکومت کریں گے، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف مل کر 10 سال حکومت کریں گے۔
نواز شریف کی پیش کش کے حوالے سے نبیل گبول کا کہنا ہے کہ تجویز یہی ہے کہ بلاول بھٹو، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان باری باری وزیراعظم بنیں، یہ بات بڑی ذمے داری سے کہہ رہا ہوں۔ دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت گرانے کی کوششوں میں مصروف پی ڈی ایم کو ن لیگ کے قائد نواز شریف کی جانب سے بڑی پیش کش کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس کے دوران نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ کو وزارت عظمیٰ حاصل کرنے کی کوئی خواہش نہیں ہے، وزیراعظم کی کوئی اوقات نہیں ہوتی۔

قائد ن لیگ نے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی توجہ موجودہ حکومت گرانے پر مرکوز کرنا ہوگی، پہلے حکومت گرائی جائے پھر اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مذاکرات کر لیے جائیں۔ جبکہ حکومت گرانے کے بعد پہلے پیپلز پارٹی اور پھر مولانا حکومت کر لیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نے یہ پیش کش ایسے وقت میں کی جب پیپلز پارٹی کی جانب سے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
پیپلز پارٹی تاحال استعفے دینے کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکی۔ جبکہ نواز شریف کی جانب سے پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کو حکومت کرنے کی پیش کش کیے جانے پر جہاں ن لیگ کے اپنے کئی رہنما شدید مایوسی کا شکار ہوئے ہیں۔ ن لیگ کے اندر کئی لوگ ہیں جو وزیراعظم بننے کے خواہش مند ہیں، تاہم نواز شریف نے پیپلز پارٹی اور مولانا کو حکومت کرنے کی پیش کش کر کے ان لیگی رہنماوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔-
———————-

https://www.urdupoint.com/daily/livenews/2020-12-09/news-2670779.html