اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے،گریڈ 22کے تین افسران ریٹائرڈ

اسلام آباد(صلاح الدین خان)اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے،گریڈ 22کے تین آفسران اپنی سروس پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ کردیئے گئے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق فنانس ڈویژن کے آفسر نوید کامران بلوچ، سول سروس اکیڈمی لاہور کے ڈی جی ڈاکٹر سجاد یوسفانی اور آئی جی گلگت بلتستان مجیب الرحمن خان گورنمٹ سروس کی مدت پوری ہونے کے بعد ریٹائرہو رہے ہیں۔پولیس گروپ کے گریڈ18کے آفسر خالدرشید کو گریڈ 19میں ترقی دیتے ہوئے آئی سی ٹی داخلہ ڈویژن میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ 19کے آفسروقار حسین عباس جو اے جے کے میں کام کررہے تھے کو بطور ڈپٹی سیکر ٹری انسانی حقوق ڈویژن ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔گریڈ20کی آفسر ہمیرہ ضیا مفتی نے او ایس ڈی کے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔گریڈ18کے آفسر سید عزیز نے اوایس ڈی عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔او ایم جی گروپ کی گریڈ18کی آفسر وثیقہ وحید نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں ریگولر ایس او پوسٹ کا چارج لے لیا ہے، پی ایس پی گروپ کے گریڈ18کے آفسرکیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کو کے پی کے سے پنجاب ٹرانسفر کردیا ہے ۔پی ایس پی گروپ کی آفسر ڈاکٹر علیہ سلمان کو گریڈ 18سے19میں ترقی دے دی گئی ہے۔گریڈ17کی آفسر مس مریم اسلم کو گریڈ18میں ترقی دیتے ہوئے واپس ان کے پیرنٹس ڈیپارٹمنٹ انسانی حقوق ڈویژن بھیج دیا گیا ہے۔