سکھر، لب مہران پر صوبائی وزیر کے بیٹے سے قبضہ خالی کرالیا گیا

سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ کے سخت احکامات کے بعد انتظامیہ نے سکھر کے لب مہران پر ایک صوبائی وزیر کے بیٹے کا قبضہ خالی کرالیا۔ لب مہران پر قبضہ کرکے عمارتیں تعمیر کی گئی تھیں، پرائیویٹ پارک اور پلے لینڈ بھی بنایا گیا تھا۔منگل کو ہیوی مشینری سے عمارتیں اور دیواریں گرادی گئیں۔دریائے سندھ کے کنارے محکمہ ایری گیشن کی زمین پر 15 سال سے با اثر افراد کا قبضہ تھا۔کارروائی میں محکمہ ایری گیشن، محکمہ ریوینیو اور محکمہ پولیس نے حصہ لیا۔

———–

https://jang.com.pk/news/855728?_ga=2.238268101.418335770.1607477570-117086657.1607477570