سعودی عرب میں پاکستان پیپلزپارٹی ریاض ریجن کی جانب سے یوم تأسیس کی آن لائن تقریب منعقد کی گئی

سعودی عرب (بیوروچیف ناظم علی عطاری) سعودی عرب میں پاکستان پیپلزپارٹی ریاض ریجن کی جانب سے یوم تأسیس کی آن لائن تقریب منعقد کی گئی جس میں پارٹی کے سنئیر رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نظریاتی اور عوامی جماعت ہے جس نے ہمیشہ جمہوری اقدار کو فروغ دیا ہے
سعودی عرب میں پیپلزپارٹی کے جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سنئیر رہنما قمر الزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی بقا جمہوریت میں ہے مگر موجودہ حکومت جمہوری نہیں بلکہ مارشل لاء کی طرز پر کام کر رہی ہے اور جمہوری اقدار کے برعکس کام کر رہی ہے ذاتی انا اور اپوزیشن سے سیاسی انتقام کی سیاست وزیراعظم کا طرہ امتیاز ہے جس سے ملک بحرانوں کا شکار اور مسائل سے دوچار ہوتا جا رہا ہے پی ڈی ایم کے جلسوں کو روکنا جمہوریت کی نفی ہے مگر پی ڈی ایم موجودہ حکومت کو ہٹائے بغیر پیچھے نہیں ہٹے گی
تقریب سے پیپلزپارٹی سعودی عرب کے سنئیر نائب صدر ریاض راٹھور صدر ریاض ریجن احسن عباسی سمیت وسیم ساجد، عبدالکریم خان، رانا عدیل اکبر، قریب اللہ خان، عابد اعوان، آفتاب ترابی اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا