عائزہ خان اور دانش تیمور کے فوٹو شوٹ پر مداحوں نے تعریفوں کے پُل باندھ دیے

خوب رو اداکارہ عائزہ خان اور اداکار دانش تیمور اپنے نئے فوٹو شوٹ پر مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں بٹور رہے ہیں۔

پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ عائزہ خان نا صرف ایک فنکار ہیں بلکہ کامیاب ماں اور بیوی بھی ہیں، عائزہ خان اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی نجی زندگی سے متعلق بھی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جن پر اُنہیں اُن کے فالوور اور مداحوں کی جانب سے خوب تعریفی اور دعائیہ کمنٹس ملتے ہیں
حال ہی میں اداکارہ عائزہ خان نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ اپنے شوہر دانش تیمور کے ساتھ نظر آ رہی ہیں اور یہ جوڑی ایک ساتھ نہایت خوبصورت لگ رہی ہے
عائزہ خان کی ان تصاویر پر نا صرف مداحوں بلکہ شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے بھی کمنٹ کیے گئے ہیں جن میں اُنہوں نے عائزہ خان اور دانش تیمور کی جوڑی کو بری نظر نہ لگنے کی دعائیں دی ہیں