وفاقی کابینہ کے بعد صوبائی کابینہ کی باری ۔ بلاول نے بھی صوبائی وزیروں کی کارکردگی کا رجسٹر کھول لیا

جس طرح اسلام آباد میں وفاقی وزیروں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کیا ہے اسی طرح کراچی میں بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی وزیر و کی کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے ایک اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کو صوبائی وزراء کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ گویا بلاول بھٹو زرداری میں صوبائی وزیروں کی کارکردگی کا رجسٹر کھول کر بیٹھ گئے ہیں۔ ایک اعلامیہ کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی زیرصدارت ارکانِ سندھ کابینہ کا اجلاس بلاول ہاوَس کراچی میں ہوا. اجلاس میں سینئر وزیر ناصر حسین شاہ، سردار شاہ، سعید غنی، مرتضیٰ وہاب، شہلا رضا، امتیاز شیخ، اعجاز جکھرانی، مکیش کمار چاولہ، عبدالباری پتافی، اویس شاہ، مرتضیٰ بلوچ، مخدوم محبوب، ہری رام کشوری لال، تیمور تالپور، فراز ڈیرو اور دیگر وزراء و مشیر بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں سندھ میں ترقی کے عمل کو تیز اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے پر غور و خوض سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور نئے پراجیکٹس کے متعلق قیادت کو بریفنگ دی گئی اجلاس کے دوران وزراء و مشیران کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔ سندھ حکومت کو درپیش مشکلات و چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے حکمت عملی کا ازسر نو جائزہ بھی ایجنڈے میں شامل تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں