کورونا کے وار جاری ،خیبر پخونخواہ میں ایک اور لیڈی ڈاکٹر شہید،شہید ڈاکٹروں کی تعداد 27 ہوگئی۔


کورونا وائرس کے وار جاری ، خیبر پختونخوا میں ایک اور لیڈی ڈاکٹر زندگی کی بازی ہار گئی ۔ پراونشل ڈاکٹرز اسوسی ایشن کے مطابق لیڈی داکٹر عالیہ سرفراز کورونا کے باعث شہید ہوگئی وہ اسلام اباد کے نجی ہسپتال کلثوم انٹرنیشنل میں زیر علاج تھی جہاں ان کی زندگی کا چراغ گل ہوگیا ۔
لیڈی ڈاکٹر عالیہ سرفراز ڈی ایچ کیو ہسپتال ہری پور میں سابقہ گائنی ڈپارٹمنٹ کی سربراہ تھی ۔کورونا وائرس سے شہید ڈاکٹروں کی تعداد 27 ہوگئی۔ خیبر پختونخواہ حکومت نے تا حال کسی شہید ڈاکٹر یا شہید ہیلتھ ملازمین کو شہدا پکیج نہیں دیا جبکہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ ملازمین تا حال کرونا رسک الاونس سے محروم ہیں۔