ڈاکٹر ماہا کیس میں پیش رفت ۔انمول عرف پنکی منشیات فروخت کرنے والے گروہ کی سرغنہ نکلی

ڈاکٹر ماہا کیس میں تفتیش کے دوران نئے انکشافات ہوئے جن کے مطابق انمول عرف پنکی منشیات فروخت کرنے

والے گروہ کی سرغنہ ہے 18 اگست کو ملزم سعد نے پنکی کے کہنے پر ڈاکٹر ماہا کو کوکین سپلائی کی تھی

اور ڈاکٹر ماہا نشہ اور اشیا اور کوکین استعمال کرنے کی عادی ہو چکی تھی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق گولی


سر کے دائیں جانب لگی ڈی این اے رپورٹ اور موبائل فرانسک رپورٹ آنا باقی ہے روزنامہ امت میں سید علی حسن نے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ شائع کی ہے جس کے مطابق پولیس نے ڈاکٹر وہاں خودکشی کیس میں متوفیہ کے دوست جنید خان تبش اور سعد ناصر کو قصور وار قرار دے دیا ہے پولیس نے مقدمے سے زہرخورانی کی دفعات ہٹا کر قتل بل سبب کی دفعات شامل کردیں اور تحقیقات مکمل کر کے عبوری چالان عدالت میں پیش کر دیا ۔چالان میں ڈاکٹر ماہ کو اسلحہ فراہم کرنے والا تابش اسلحہ کا مالک سعد ناصر اور ڈاکٹر ماہ کے دوست جنید خان کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے چالان میں بتایا گیا ہے کہ جنید خان نے ڈاکٹر ماہ کو نشے کا عادی بنایا اور تعلق ختم کرنے پر دھمکیاں اور ذہنی اذیت میں مبتلا کر رکھا تھا ۔

https://ummat.net/2020/12/08/news.php?p=news-26.gif