فنی تعلیمی ادارے کے پرنسپل امتیاز رضوی کی اچا نک موت کیا بھتے کے دباؤ کی وجہ سے ہوئی ؟ریاض احمد ساگر کی چونکا دینے والی رپورٹ


تعلیمی حلقوں میں یہ بحث زور پکڑ رہی ہے کہ کیا گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ الحیدری ناظم آباد کے پرنسپل امتیاز رضوی کی اچانک موت کا اصل سبب ان سے مانگے جانے والے بندے کا دباؤ تھا اس دباؤ کو وہ برداشت نہ کرسکے اور ان کی یہ اچانک موت واقع ہوگئی ۔اس حوالے سے روزنامہ نئی بات میں ریاض احمد ساگر نے ایک چونکا دینے والی رپورٹ شائع کی ہے جس میں مختلف واقعات اور فنی تعلیمی ادارے کی صورتحال پر تفصیلی اظہار خیال کرتے ہوئے پس منظر کے ساتھ معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد سوالات کھڑے ہوئے ہیں اور اب یہ مطالبہ سامنے آرہا ہے کہ اس معاملہ کی غیرجانبدارانہ اور مکمل طور پر آزادانہ تحقیقات ہونی چاہیے اس پر انکوائری کمیٹی بنی چاہیے اور اس معاملے کی تحقیقات کر کے اصل حقائق عوام کے سامنے آنے چاہیے ۔