تھرکول انرجی بورڈ کا 20واں اجلاس وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا

اجلاس میں صوبائی وزراء شبیر بجارانی، سردار شاہ، امتیاز شیخ، شازیہ مری، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ و دیگر ممبران شریک ہوئے۔ اجلاس میں تھر کول بلاک 2 کی مائننگ اور پاور جنریشن پر بورڈ نے وزیراعلیٰ سندھ کو مبارکباد دی۔ بلاک 1 چائنیز کمپنی کو دیا گیا ہے جو 660 میگاواٹ کے دو پاور پلانٹس لگا رہا ہے۔ بلاک 3 انٹرنیشنل بڈنگ کے ذریعے ایشیا پاور کو دیا گیا ہے۔ مائننگ پراجیکٹ کی فزیبلٹی مکمل ہوگئی ہے۔ یہ کمپنی بھی 660 میگاواٹ کے دو پاور پلانٹس لگانے جارہی ہے۔ بلاک 4 اوریکل کول فیلڈز کو دیا گیا ہے اوریکل مائننگ فزیبلٹی مکمل کرچکا ہے اور اب کول مائننگ اور 1320 میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگانے کیلئے فنانشل کلاز پر کام کررہا ہے۔ اس پراجیکٹ پر کام 2020 میں شروع ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تھر کول فیلڈ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا شروع کیا ہے۔ تھر ملک کے روزگار، صنعت اور ہیومن ریسورس کا حب بننے جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں