کورونا کو نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز نے تجارت بنالیا، ضیا عباس

سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ عالمی وبائی مرض کورونا کو پاکستان میں نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز نے تجارت بنالیا ہے،کورونا ٹیسٹ کے لئے ہزاروں روپے وصول کر نے کے باوجود شہریوں کو ایک ہفتے بعد بھی رپورٹ نہیں مل رہی ہے،جبکہ ایک ہی دن میں دو مختلف لیبارٹریز سے کرائے جانے والے ایک شخص کی رپورٹ میں فرق ہے، انہوں نے کہا کہ نجی اسپتالوں میں کورونا سے حفاظت کے لئے لگائے جانے والے ماسک بازاروں سے دوگنی قیمت میں فروخت کئے جارہے ہیں،دوسری جانب کورونا سے بچائو کے لئے دیگر چیزوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا گیا ہے جس سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے کہا ہے کہ وہ اس صورت حال کا نوٹس لیں اور تمام صوبائی حکومتوں کو اس جانب توجہ دینے کی ہدایت کریں