3 مئی کو عالمی یوم صحافت منایا جائے گا … جلسے اور ریلیاں ہونگی ۔ پی ایف یو جے

صحافیوں کی ملکی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ پی ایف یو جے PFUJ نے اعلان کیا ہے کے تین مئی کو عالمی یوم صحافت منایا جائے گا اس روز ملک بھر میں جلسے اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی تمام یو جیز تقریبات کا اہتمام کریں گی۔ پی ایف یو جے کا دو روزہ اجلاس کراچی میں اختتام پذیر ہوا تو ایک اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے تمام صورتحال پر مجرمانہ خاموشی اور سارے عمل کی غیر اعلانیہ حمایت کی شدید مذمت کی گئی اور ایک بار پھر مطالبہ کیا گیا کہ حکومت اشتہارات کی ادائیگیاں میڈیا کارکنوں کے واجبات کی ادائیگی سے مشروط کرے اور کمیٹی بنا کر اس میں صحافتی تنظیموں کے نمائندے بھی شامل کیے جائیں دو روزہ اجلاس میں ملک بھر سے سینئر صحافیوں اور پی ایف یو جے کے عہدے داران نے شرکت کی اور صحافیوں کو درپیش مسائل کا تفصیلی احاطہ کیا گیا اور مسائل کے حل اور صحافیوں کی مشکلات کے ازالے کے لیے لائے عمل وضع کیا گیا ۔اس تشویش کا اظہار کیا گیا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ملک بھر کے مختلف میڈیا ہاؤسز سے پانچ ہزار سات سو سے زائد صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی جبری برطرفی عمل میں آئی ہے ان سے استعفے لیے گئے ہیں اب بڑے پیمانے پر تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی ہے درجنوں اداروں میں کئی کئی ماہ سے تنخواہ ادا ہی نہیں کی گئی اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہے اجلاس میں اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ مختلف اخبارات اور نیوز ٹی وی چینلز کو بند کر دیا گیا ہے اور ان اداروں میں کام کرنے والے کارکنوں کو بغیر نوٹس فارغ کر دیا گیا ہے بڑے پیمانے پر بے روزگاری پھیلی ہے پر صحافیوں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں