روشن ڈیجیٹل اکاونٹ سمندر پار پاکستانیوں کے لئے ایک اہم پیش رفت ہے جس کے ذریعے اوورسیز پاکستانیز جہاں اپنے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دے سکیں گے-گورنر رضا باقر

ریاض ( ثناء بشير )اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ سمندر پار پاکستانیوں کے لئے ایک اہم پیش رفت ہے جس کے ذریعے اوورسیز پاکستانیز جہاں اپنے ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دے سکیں گے وہیں پر دیار غیر میں رہ کر پاکستان میں اپنے روزمرہ مالی معاملات کو بھی بہتر انداز میں نبھا سکیں گے، جبکہ اب تک ساٹھ سے زائد دنیا بھر میں ویبنار منعقد کرکے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے بارے میں پاکستانیوں کو آگاہ کیا ہے جبکہ اب تک پچاس ہزار افراد نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کھولا ہے ان خیالات کا اظہار گورنر اسٹیٹ نے پاکستان ڈاکٹرز فورم کی جانب سے منعقدہ ویبنار سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیاجس میں اسٹیٹ بنک کے دیگر اعلیٰ افسران سمیت وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی براہ سمندر پار پاکستانی سید ذولفقار بخاری اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز سمیت پاکستان ڈاکٹر گروپ کے عہدیدار شامل تھے اس موقعہ پر رضا باقر کا مزید کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ وزیراعظم عمران خان کا ایسا خواب تھا جو اب حقیقت کاروپ دھار رہا ہے کیونکہ وزیراعظم سمندر پار پاکستانیوں کو خاص اہمیت دیتے ہیں اور انھوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے کہا کہ لاکھوں پاکستان بیرون ممالک سے زرمبادلہ بھیج کر پاکستان کی بہتر طور پر خدمت کر رہے ہیں ان کے لئے کوئی ایسی اسکیم لائی جاے جس سے وہ بہتر انداز میں مستفید ہوسکیں کیونکہ ہمارے فنانشل سسٹم سے براہ راست داخل ہونا نہایت مشکل عمل ہے اسی طرح پاکستان میں بنک اکاونٹ کھولنا آسان عمل نہیں ہے بیرون ممالک پاکستانیوں کے لئے تو اور مشکل عمل ہے وزیراعظم پاکستان کا وژن یہ تھا کہ ایک آسانی پیدا کی جاے تاکہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی آسانی سے ہمارے فنانشل سسٹم سے جڑ سکیں جس کے بعد اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے اس پر کام شروع کیا اور بہترین ٹیم نے اس پر غور و خوص شروع کیا اور ہر طرح سے جائزہ لیا اور ٹیکنالوجی کو استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہمارے ہاں یہ سوچ کار فرما تھی کہ فارن ایکسچینج کم ہے اس لئے اسے ملک میں آنے تو دو مگر کوئی اسے واپس لے جانا چاہے تو پھر رکاوٹیں کھڑی کر دو مگر جب تک ہم پیسے ملک سے باہر لے جانے کا رستہ بہتر نہیں بناہیں گے تو ملک میں پیسہ بھی کیسے آئے گا اس لئے انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس سے اب پیسہ واپس لے جایا جاسکتا یے اسکے لئے ریگولیٹری سسٹم بنایا گیا یے، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ حکومت پاکستان کی جاری کردہ ایک اسکیم ہے جو کہ حکومت سرمایہ کاری کرنے والے افراد کو بطور ضمانت مہیا کر رہی ہے اس کو بھی آسان بنانے کے لئے ایف بی آر اور اسٹاک ایکسچینج کو ساتھ ملایا گیا ہم نے ایف بی آر کے ساتھ ملکر سسٹم کو آسان بنایا یے تاکہ جو افراد سرمایہ کاری کریں گے ان کو ایف بی آر میں ٹیکس ریٹرن جمع کروانا پڑے گی اب اس عمل کو آسان بنایا گیا ہے کہ جو انوسٹمنٹ ہو رہی ہے اسی کے ذرائع سے ٹیکس کٹ جاے اسی طرح اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ معاملات کو طے کیا گیا یے گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر کا مزید کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پاکستانی کی اکانومی میں بڑی تبدیلی لا کر رہا ہے اس سے نئی سوچ ابھر کر سامنے آ رہی ہیں جو اس سے قبل نہیں ہو ہیں، میں دیکھ رہاہوں کہ ماضی کی نسبت ہمارا مستقبل زیادہ تابناک ہے ہمارے ہاں فارن ایکسچینج ریٹ کو فکس رکھا جاتا تھا جس سے فارن ایکسچینج میں مسائل کا سامنا رہتا تھا اور اس کو ایک ایسے لیول پہ رکھا جاتا تھا جو مارکیٹ کے لحاظ سے مناسب نہیں تھا ڈالر کی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لئے مارکیٹ میں جو خلا پیدا ہوا ہے اس کو اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے ریزرو سے پورا کر دیا جاے جون 2019 میں وزیراعظم پاکستان کے حکم پر ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ ریٹس کے مطابق ڈالر کے ریٹ کو لایا جاے مگر ایک شور برپا ہوا کہ ڈالر آسمان کو چھو جاے گا مگر ایسا نہیں ہوا ہے تاریخ میں پہلی بار پاکستان میں مارکیٹ ریٹ پر ڈالر ریٹس کو لایا گیا اس سے ہماری اکانومی کو سہارا ملا اور ہمارے معاشی نمبرز میں بہتری دیکھنے میں آئی اور کاروباری معاملات بہتر انداز میں آگے بڑھنا شروع ہوئے جون 2019 میں ہمارے ریزرو سات اعشاریہ تین بلین تھے جس کو ہم نے بڑھایا یے آج ہمارے پاس 13 بلین ریزرو موجود ہیں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ریزرو اس لئے بڑھے کہ ہم نے قرضے لئے مگر یہ حقیقت ہے کہ ہمارے ریزرو اس سے نہیں بڑھے بلکے ہم نے قرضے واپس بھی کیے ہیں ہمارے مالیاتی ادارے مستحکم ہو رہے ہیں جس سے ہمارا مستقبل روشن ہے اس لئے بیرون ممالک مقیم روشن ڈیجیٹل اکاونٹ اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی سید ذولفقار بخاری کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا فخر ہیں جھنوں نے ہر مشکل وقت میں ملک و قوم کا ساتھ نبھایا یے وزیراعظم عمران خان ملک کے پہلے وزیراعظم ہیں جو سمندر پار پاکستانیوں کے لئے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ اور سرمایہ کاری کے لئے نیا پاکستان جیسی اسکیم لاے ہیں یہی تبدیلی کا آغاز ہے آہستہ آہستہ چیزیں بہتری کی جانب جا رہی یے جس سے معاشی طور پر پاکستان مضبوط ترین ملک بنے گا پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سب سے زیادہ ترسیلات زر پاکستان بھیجتے ہیں روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے ذریعے جہاں عام ورکر بہتر طور پر مستفید ہو سکتا یے وہیں پر پاکستانی کاروباری افراد بھی نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے ذریعے اپنے کاروباری معاملات کو بہتر بناسکتے ہیں اس حوالے سے سفارت خانہ پاکستان آگاہی مہم کو جاری رکھے گا ویبنار میں نظامت کے فرائض پاکستان ڈاکٹرز گروپ کے صدر ڈاکٹر اسد رومی نے انجام دئیے