ضلع کورنگی پولیس کی ایک بڑی کامیاب کاروائی

ضلع کورنگی پولیس نے ایک بڑی کامیاب پولیس کاروائی کرتے ہوئے پانچ رکنی گینگ پر مشتمل پانچ منشیات فروش ، سٹریٹ کریمنل ، موٹر سائیکل لفٹر ملزمان کو مع اسلحہ و ایونیشن ، سرقہ شدہ موٹر سائیکل ، بڑی مقدار میں اعلی کوالٹی حشیش و چرس برآمدگی کے گرفتار کرلیا گیا

تھانہ لانڈھی پولیس پارٹی نے ایک کامیاب پولیس کاروائی کرتے ہوئے. پانچ رکنی گینگ پر مشتمل پانچ منشیات فروش ، سٹریٹ کریمنل ، موٹر سائیکل لفٹر ملزمان کو مع اسلحہ و ایونیشن ، سرقہ شدہ موٹر سائیکل ، بڑی مقدار میں اعلی کوالٹی حشیش و چرس برآمدگی کے گرفتار کرلیا گیا.

گرفتار شدہ ملزمان کراچی کے مختلف تھانہ جات میں سٹریٹ کرائم ، موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں مقدمات میں مطلوب ہیں۔

گرفتار شدہ ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں.

گرفتار شدہ ملزمان کا نام برآمدگی اور پولیس کاروائی کی تفصیل ذیل ہے

(1) ناصر عرف کپٹن ولد صابر احمد
(2) کاشف
(3) اسد ولد اسحاق
(4)جمعہ عرف نعمان چھتری ولد عیدی خان
(5)محسن ولد عبدل قادر

برآمدگی
(١) 3 کلو 200 گرام حشیش
(٢) تین عدد پسٹل مع بتیس روند
(٣) دو عدد واکی ٹاکی
(۴) موٹر سائیکل نمبری kli-4022 میکر یونیک سرقہ و مطلوبہ مقدمہ الزام نمبر 632/2020 بجرم دفعہ 381A تھانہ شاہ لانڈھی

(٢) موٹر سائیکل نمبری Kak-2976 بجرم دفعہ 550c کے تحت قبضہ پولیس میں لیا گیا ہے.

پولیس کاروائی
گرفتار ملزمان کی باقاعدہ گرفتاری تھانہ لانڈھی میں ذیل مقدمات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے.

(١) مقدمہ الزام نمبر 632/2020 بجرم دفعہ 381A پی پی سی

(٢) مقدمہ الزام نمبر 633/2020 بجرم دفعہ 23(1)A آرم ایکٹ

(٣) مقدمہ الزام نمبر 634/2020 بجرم دفعہ 6/9A انٹی نارکوٹکس ایکٹ

(۴) مقدمہ الزام نمبر 635/2020 بجرم دفعہ 6/9C انٹی نارکوٹکس ایکٹ

(۵) مقدمہ الزام نمبر 636/2020 بجرم دفعہ 23(1)A آرم ایکٹ

(٦) مقدمہ الزام نمبر 637/2020 بجرم دفعہ 23(1)A آرم ایکٹ

گرفتار بالا ملزم محسن ولد عبدل قادر کا سابقہ کریمنل ریکارڈ ذیل ہے

(٦) مقدمہ الزام نمبر 421/17 بجرم دفعہ 394/34 پی پی پی ، 23(1)A آرم ایکٹ تھانہ عوامی کالونی.

گرفتار بالا بقیہ ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے

گرفتار بالا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے.

ترجمان کورنگی پولیس