الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام قیوم میڈیکل اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر کے تعاون سے موسیٰ لائن لیاری میں فری آئی اور میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کراچی: الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام قیوم میڈیکل اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر کے تعاون سے موسیٰ لائن لیاری میں فری آئی اور میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مریضوں کے مفت آئی چیک اپ کے ساتھ مریضوں کا مفت معائنہ اور الٹراساؤنڈ سمیت تمام لیب ٹیسٹ مفت کئے گئے۔
ملک کی مشہور و معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق معاون خصوصی وزیراعلی سندھ اور سابق صدر انجمن آرائیاں سندھ انجینیئر محمد پرویز آرائیں نے کیمپ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت فرمائی اور الشریف فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے داد دی۔
چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پرویز اقبال آرائیں کی جانب سے انجینیئر محمد پرویز آرائیں کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔
اس موقع پر انجینیئر محمد پرویز آرائیں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ آرائیں کمیونٹی کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ الشریف فاؤنڈیشن آرائیں کمیونٹی پاکستان کی سب سے بڑی اور واحد ایمبولینس سروس ہے اور الشریف فاؤنڈیشن پورے ملک میں منظم طریقے سے ایمبولینس کی سہولیات سمیت زندگی کے چالیس سے زائد شعبہ جات میں اپنی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔
دیگر مہمان مشہور شخصیت انور سلیم
چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پرویز اقبال آرائیں
میڈیکل انچارج ڈاکٹر محمد سلیم آرائیں مصطفائی
ڈاکٹر فیصل ظریف
ڈاکٹر عارف حسین
ادارہ برائے ذہنی صحت و تعلیم سے ڈاکٹر عصمت جمشید اور ڈاکٹر انیلہ مشتاق
یوتھ پریزیڈنٹ اسفار آرائیں
میڈیا کوآرڈینیٹر حمزہ آرائیں
مہر ارسلان آرائیں
ڈاکٹر صواب خان
عثمان غنی
ڈاکٹر حارث خان
محمد سلمان خان
شازیہ بی بی
ڈاکٹر صدام
نے شرکت کی
کیمپ میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی اور سہولیات سے مستفید ہوئے۔