گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1569 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 1561افراد صحتیاب ہوئے ہیں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1569 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 1561افراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13864 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں مزید 1569 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا11.3 فیصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20مریض انتقال کرگئے جس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 3011 ہوگئی ہے یعنی ا موات کی شرح 1.7 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک 2051357 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 182473 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1561مریض صحت ہو ئے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 158567 ہوگئی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 87 فیصد بنتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت20895 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 20042 گھروں میں ،13 آئسولیشن سینٹرز میں اور840 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ 744مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے82 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 1569نئے کیسز میں سے1289 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 473،ضلع جنوبی 396،ضلع وسطی 161، کورنگی 136، ملیر 70 اور غربی سے 53 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اسی طرح حیدرآباد 55،ٹنڈو محمد 22، بدین 20،سانگھڑ 17، جامشورو13، شہید بے نظیر آباد،ٹھٹھہ12، گھوٹکی اور میرپورخاص11۔ 11، سکھر اورجیکب آباد9۔9،مٹیاری 8، سجاول اور ٹنڈوالہیار 7۔ 7، لاڑکانہ 6، شکارپور اور عمر کوٹ4۔4،قمبر میں سے3 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں ۔
عبدالرشید چنا
میڈیا کنسلٹنٹ، وزیراعلیٰ سندھ