فیڈریشن کے الیکشن میں خالد تواب اور یو بی جی کی قیادت کو جھٹکا میاں زاہد حسین سمیت چار افراد کی نامزدگی جعلی قرار

کراچی ( سہیل افضل )ڈائریکٹرجنرل ٹریڈ آرگنائزیشن نےایف پی سی سی آئی کے لئے یو بی جی کے اہم رہنما میاں زاہد حسین سمیت 4افراد کی نامزدگی کو جعلی اور بوگس قرار دیتے ہوئے انھیں ایف پی سی سی آئی کی ووٹرز لسٹ سے خارج کرنے کا حکم جاری کر دیا ،ڈی جی ٹی نے یہ فیصلہ ایف پی سی سی آئی الیکشن کمیشن کی درخواست پر سنایا ،تفصیلات کے مطابق ڈی جی ٹی نے ٹریڈ آرگنائزیشن ریگولیٹر کی حیثیت سے یکم دسمبر کو میاں زاہد حسین کے کیس کی سماعت کی جس میں ایف پی سی سی آئی کے الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیا تھا کہ میاں زاہد حسین کا شہید بے نظیر آباد (نواب شاہ ) میں کوئی کاروبار نہیں اس لئے بے نظیر آباد چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹری سے ان کی نامزدگی جعلی اور بوگس قرار دیا جائے۔
——————–
دوسری طرف تجارتی حلقوں میں یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ فیڈریشن کے الیکشن میں برسراقتدار گروپ کا پلڑا بھاری اور یو بی جی کی قیادت اور ان کے امیدوار خالد تواب کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے کراچی اور دیگر صوبوں کی نشستوں پر آپ صورتحال پہلے سے مختلف نظر آنے لگی ہے فیڈریشن پر ایس ایم منیر گروپ کا دوبارہ کنٹرول حاصل کرنا اب ایک چیلنج بنتا جا رہا ہے گزشتہ برس بھی ایس ایم منیر اور ان کے گروپ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اس مرتبہ وہ اپنی کامیابی کے لیے بلند دعوے کر رہے تھے میاں زاہد حسین کے گروپ کے لوگوں کو بھی انھوں نے اپنے ساتھ ملا لیا تھا لیکن تازہ فیصلے سے صورتحال مختلف ہو گئی ہے ابھی مزید فیصلے آنے کا امکان ہے