صوبوں کے مسائل کا کوئی پرسان حال نہیں، وزیراعلیٰ ڈکٹٹیر بن گئے: مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ صوبوں کے مسائل کا کوئی پرسان حال نہیں، 18 ویں ترمیم کے ذریعے وزیراعلیٰ ڈکٹیٹر بن گئے، مقامی حکومتوں کے نظام پر شب و خون مارا گیا، سندھ کے وزیراعلیٰ کو مجبور کریں کہ اختیارات آگے تک منتقل کریں۔

سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوری مارشل لا ہے، یہاں پر لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے جمہوری آمریت ہے، وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں حلقہ بندیاں نہیں ہوسکتیں، وزیراعلیٰ آمر بن گئے، اختیارات منتقل نہیں کر رہے، وزیراعظم صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کریں۔

Courtesy Duniya