فتح محمد برفت کو بطور وائس چانسلر بحال نہ کرنے پریونیورسٹیز اینڈ بورڈ سیکریٹری سے جواب طلب


کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر فتح محمد برفت کو عہدے پر بحال نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ اور ڈائریکٹر یونیورسٹیز کو 12 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ جمعہ کو درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سندھ حکومت کے وکیل نے 24 نومبر کو فتح محمد برفت کی معطلی اور رخصت پر بھیجنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا تھا مگر فتح محمد برفت کو تاحال اپنے عہدے پر بحال نہیں کیا گیا سندھ حکومت نے وائس چانسلر پر کرپشن الزامات سے متعلق جو انکوائری بنائی ہے وہ غیر قانونی ہے حکومت نے جو انکوائری بنائی اس میں جونئیر افسران تعینات کیے گئے انکوائری میں عبد القدیر 20 گریڈ کا ہے اور غلام علی برہمانی 19 گریڈ کا ہے جبکہ وائس چانسلر 22 گریڈ کا افسر ہے وزیر اعلیٰ کی منظوری سے وائس چانسلر فتح برفت کو معطل کر دیا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست پر سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ اور ڈائریکٹر

یونیورسٹیز کو 12 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کردیئے