بڑی خبر، گورنر پنجاب اور ان کی اہلیہ کو کرونا ویکسین لگا دی گئی

لاہور: پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین ٹرائلز کے سلسلے میں بڑی خبر آ گئی ہے، گورنر پنجاب چوہدری سرور اور ان کی اہلیہ بیگم پروین سرور کو بھی کرونا ویکسین لگا دی گئی

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا ویکسین ٹرائلز کے دوران گورنر پنجاب اور ان کی اہلیہ کو بھی آج یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں کرونا ویکسین لگا دی گئی۔

قبل ازیں، یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز آمد کے موقع پر وی سی آفس میں گورنر پنجاب کو کرونا ویکسین سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

وائس چانسلر یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم نے بتایا کہ یونی ورسٹی میں 2 اکتوبر سے کرونا ویکسین کے ٹرائلز جاری ہیں، اور اب تک 7 ہزار لوگوں پر کرونا ویکسین کے ٹرائلز کیے جا چکے ہیں۔