احساس کفالت پروگرام سینٹر میں بدنظمی مقامی افراد نے اینٹیں برسادیں

راجن پور(جنگ نیوز) پنجاب کے ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان میں احساس کفالت پروگرام سینٹر میں بد نظمی پر مقامی افراد نے سینٹر پر اینٹیں برسادیں،راجن پور کی تحصیل روجھان میں احساس کفالت پروگرام سینٹر پر اینٹوں سے حملہ کرنے والے افراد نے الزام عائد کیا کہ احساس کفالت سینٹر کے اہلکاروں نے ان کی خواتین سے بدتمیزی کی،ڈی ایس پی روجھان چوہدری فیاض کا کہنا ہے کہ خواتین سے کوئی بدتمیزی نہیں کی گئی صرف ایک خاتون زبردستی سینٹر میں داخل ہونے کی کوشش کررہی تھی جسے پولیس اہلکار نے روکا تھا،واقعے کے بعد کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔