پیمرا نے ٹی وی چینل کا لائسنس معطل کر دیا

پیمرا نے نجی ٹی وی چینل کا لائسنس معطل کر دیا
بول نیوز کی جانب سے جرمانے کی عدم ادائیگی پر پیمرا کو ایکشن لینا پڑا

پیمرا نے نجی ٹی وی چینل کا لائسنس معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کو ریگولیٹ کرنے والے ادارے پیمرا کی جانب سے نجی ٹی وی چینل بول نیوز کیخلاف کاروائی کی گئی ہے۔
اس حوالے سے پیمرا کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام کے ذریعے ٹی وی صارفین کو آگاہ کیا گیا

یمرا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نجی ٹی وی چینل بول نیوز پر 47 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا جسے ادا نہیں کیا گیا۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر اب پیمرا نے بول نیوز لائسنس معطل کر دیا۔ پیمرا نے موقف اختیار کیا ہے کہ جرمانے کی ادائیگی تک بول نیوز کا لائسنس معطل رہے گا