بیلجیئم: کرسمس ڈنر پر مدعو مہمانوں میں سے صرف ایک کو واش روم جانے کی اجازت ہوگی

کورونا وائرس نے جہاں پوری دنیا کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے وہیں اب تعطیلات کے بے مزہ اور بے رونق ہونے کے معاملات بھی سامنے آرہے ہیں۔

اسکی ایک مثال بیلجیئم میں سامنے آئی ہے، جہاں بیلجیئم کی حکومت نے اس برس کرسمس کے موقع پر عجیب قوانین نافذ کیے ہیں جو کہ لوگوں کو کرسمس کا تہوار مناتے ہوئے ملحوظ رکھنا ہیں۔

گو کہ بیلجیئین حکومت نے لوگوں کو کرسمس ڈنر کی اجازت تو دی ہے لیکن یہاں ایک عجیب قانون یہ نافذ کیا گیا ہے کہ ڈنر کے دوران مہمانوں میں سے صرف ایک مہمان ہی باتھ روم استعمال کرسکے گا
ایک امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بیلجیئم میں لوگ اپنے گھر کرسمس پر چند مہمانوں کو مدعو کرسکیں گے، لیکن ان مہمانوں میں سے صرف ایک منتخب شخص ہی واش روم استعمال کرسکے گا۔

یعنی اسی ہی شخص کو گھر کے اندر جانے کی اجازت ہوگی باقی مہمان گھر کے اندر داخل نہیں ہوسکیں گے، اور اگر ان دیگر افراد کو واش روم جانے کی حاجت ہوئی تو پھر انھیں اپنے گھر جانا ہوگا۔