جہاز زمین پر اترتے ہی نظروں‌ سے اوجھل

انٹرنیٹ پر ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہوائی جہاز زمین پر اترتے ہی نظروں سے اوجھل ہوگیا۔

برطانوی میڈیا دی سن کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو کا دورانیہ 20 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برفباری کی وجہ سے زمین نے سفید چادر اُوڑھی ہوئی ہے
پائلٹ نے فضا میں یہ منظر دیکھا اور ایئرکنٹرولر سے طیارہ لینڈ کرنے کی اجازت مانگی، جیسے ہی اُس کو اجازت ملی تو اُس نے بڑی مہارت کے ساتھ جہاز زمین پر اتارا۔

جہاز فضا سے زمین پر اترا اور رفتار سے چلا ہی شروع ہوا تھا کہ پہیوں کی رگڑ سے فرش پر پڑی برف بادلوں کی طرح اڑنے لگی اور جہاز نظروں سے اوجھل ہوگیا۔

صارفین نے ویڈیو دیکھ کر پائلٹ کی مہارت کو داد دی اور وہ اس منظر سے محظوظ بھی ہوئے کیونکہ ایسے مناظر شاذ و نادر ہی دکھائی دیتے