بابر اعظم کس کا بیٹ استعمال کریں گے؟

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم دنیا کی سب سے بڑی انگلش اسپورٹنگ کمپنی گرے نکولس کا بیٹ، گلوز اور پیڈز استعمال کریں گے
بابر اعظم نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں گرے نکولس کو اپنی مثال آپ قرار دیا۔
گرے نکولس کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وہ یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوش ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹی کے کپتان نے گرے نکولس جوائن کرلی ہے
واضح رہے کہ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ، کیوی کپتان کین ولیم سن اور قومی کرکٹر شاداب خان بھی گرے نکولس کا بیٹ استعمال کرتے ہیں۔